: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23مارچ(یو این آئی)دواؤں کی بڑھتی قیمتوں کے سبب سماج کا بہت بڑا طبقہ مناسب علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے اس کے پیش نظر سرو اوشدھی نے ملک میں غریبوں کو سستی قیمت پر دوا مہیا کرانے کے
لیے 3000اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا تصور اس مقصد اور ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کیاگیا ہے کہ عمومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے درکار سبھی قسم دوائیں انتہائی سستی قیمتوں پر سرکاری جن اوشدھی اسٹوروں میں دستیاب ہوں۔