نئی دہلی/15فروری(ایجنسی) مارننگ واک کے دوران پارک میں لوگوں کو نقلی ہنسی ہستے ہوئے دیکھا ہوگا، کسی کےلیے یہ نظارہ عجیب ہوسکتا ہے لیکن ہیلتھ کے لحاظ سے ہنسنا بے حد ضروری ہے، ہنسنے کے لیے کسی وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی، جب آپ خوش ہوتے ہیں، ٹینشن فری ہوتے ہیں تو آپ کے چہرے پر مسکان ہوتی ہے، ہیلتھی سی مسکراہٹ کسی کی خوبصورتی میں چارچاند لگادیتی ہے، اس لیے ہنسنا انسان ہر لحاظ سے ضروری اور فائدے مند ہے، لافٹر از دی بیسٹ میڈیسن ، آج تک آپ نے صرف سنا ہوگا لیکن ، ہم آپکو ان فائدے کے بارے میں بتائیں گے.
ہنسنے سے ہمارا بلڈ
سرکولیشن ٹھیک رہتا ہے، بلڈ سرکولیشن ٹھیک رہنے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،
ہنسنے سے ہمارا ایمون سسٹم Immune system مضبوط ہوتا ہے، Immune system مضبوط ہوگا تو ہم کم بیمار پڑیں گے، میڈیکل سائنس کے مطابق ہنسنے کے دوران ہمارے جسم میں اینٹی وائرل خلیات تیزی سے بنتی ہے اور ہمارا Immunity system مضبوط ہوتاہے-
کئی لوگ باڈی پین (پٹھوں کے درد) کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ہنسنے سے درد میں کمی ملتی ہے ، متاثرہ فرد کو درد سے راحت دلانے کے لیے ڈاکٹر لافینگ تھراپی کا استعمال کرتے ہیں. میڈیکل تجربے میں پایا گیا ہے کہ 10 منٹ تک ہنستے رہنے سے دو گھنٹے گہری نیند آتی ہے-