نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) فورٹس میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، گرو گرام نے ایک انتہائی نایاب اور جان لیوا خون کی خرابی پیئر سن سنڈروم میں مبتلا ایک 14 ماہ کے کینیا
کے بچے کا کامیابی سے علاج کر کے اہم طبی ریکارڈ بنایا ہے خون کا یہ عارضہ انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے اور ہر 10 لاکھ آبادی میں سے صرف 1 شخص
اس کا شکار ہے اب تک میڈیکل سائنس میں ایسے صرف 150 معاملات کا ذکر کیا گیا ہے فورٹس میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، گرو گرام کے پرنسپل ڈائر کٹر اور ہیڈ ، پیڈیاٹرک ہیماٹولوجی، ہیماٹو آنکولوجی اور بون میروٹرانسپلانٹ ڈاکٹر وکاس دوا کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ اور کیمو تھراپی کے ذریعے مرئضہ کا علاج کیا۔