the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سن شائن کوسٹ ، نیوزی لینڈ.... مقامی یونیورسٹی کی لیکچرار تارا لیونگ نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ چینی کا استعمال بالکل ہی ترک کردیا جائے۔ دوسری تراکیب بھی کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔ تارا لیونگ نے جو شعبہ تغذیہ میں لیکچرار



ہیں یہ بتایا کہ چینی سے بلاشبہ وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں مگر اسے بالکل ترک کرنا حماقت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت کیلئے نقصان دہ چیزوں پر وقفے وقفے سے تحقیق ہوتی رہتی ہے۔ کبھی نمک کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا تھا ، کبھی روغنیات سے ڈرایا جاتا تھا مگر اب یہ دونوں چیزیں کثیر الاستعمال ہیں۔ اسی طرح شکر کا استعمال بھی مضر صحت بتایا جاتا ہے مگر اسے بالکل ترک کر دینا غلط ہوگا۔ اگر آپ اپنی خورونوش پر توجہ دیں یعنی ڈبوں میں بند غذائیں نہ کھائیں۔ سبزی اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں اور سادہ شفاف پانی کا استعمال کریں تو آپ کے جسم کو شکر کی ضرورت نہیں رہیگی اور آپ صحت مند بھی رہ سکیں گے۔ یعنی تھوڑی بہت شکر بیحد ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.