نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم نے طب کی ترقی کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ سیکھنے اور اختراع میں ایک اہم پیش رفت کی
نشاندہی پر زور دیا۔
آج جامعہ ہمدرد کے سنٹر آف ایکسی لینس ان یونانی میڈیسن کے کا نفرنس روم میں منعقدہ آیوش پروفیشنلز کی صلاحیت سازی پر دوسری قومی ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یہ زور دیا۔