the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ویب ڈسک 31جولائی /جو بہت دیر تک توانائی فراہم کرتی رہیں تو درج ذیل فہرست کو غور سے پڑھئے۔

بادام
اگر آپ روزانہ ایک چوتھائی کپ بادام کھاتے ہیں تو اس سے دن بھر پوٹاشیئم کی 30 فیصد ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔ جسم میں پوٹاشیئم کم ہو جائے تو نقاہت اور سستی غالب آ جاتی ہے۔ ہمارا جسم پوٹاشیئم کو استعمال کرتے ہوئے اے ٹی پی مالیکیول بناتا ہے جو خلیات کے مابین توانائی پہنچاتے ہیں۔ بادام میں وٹامن بی کی کئی اقسام مثلاً فولیٹ اور ربوفلیون کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جوکیلوریز کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں۔

تربوز
تربوز کو قدرتی انرجی ڈرنک کہا جاسکتا ہے اور بعض ماہرین اسے قدرتی ڈرپ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ 93 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ پانی سے بھرپور پھل کھاتے ہیں تو دن بھر کی 20 فیصد مائع ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پانی کی کمی توانائی میں کمی اور



تھکن کی بڑی وجہ ہے۔

پھلیاں
سویا بین اور دیگر اقسام کی پھلیاں فولیٹ اور وٹامن بھی سے بھرپور ہوتی ہیں جو غذا کو بڑی تیزی سے توانائی میں بدلتی ہیں۔ پھلیاں دن بھر کی وٹامن ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس میں میگنیشیئم اور ربوفلیون اضافی طاقت فراہم کرتی ہیں۔

کشمش
کھلاڑیوں کی غذائیت کی ماہر تارہ گائیڈس کہتی ہیں کہ کشمش دوڑنے والے ایتھلیٹ کے لیے بہت اہم ہوتی ہیں اور وہ انہیں رغبت سے کھاتے ہیں۔ کشمش میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور الیکٹرولائٹس کھلاڑیوں کا اسٹیمنا قائم رکھتی ہیں۔ ایک سروے میں جب کھلاڑیوں کو کشمش کھلائی گئی تو بقیہ کے مقابلے میں وہ ایک منٹ قبل اپنی منزل پر پہنچے۔


اسٹرابری
نارنگیوں سے بھی زیادہ وٹامن سی اسٹرابری میں ہوتا ہے۔ وٹامن سی جسم میں توانائی کو برقرار رکھتی ہے اور جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسٹرابری میں اینٹی آکسیڈنٹس اضافی بونس ہیں اور جسم کو کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.