چنینی، 17 اپریل (یو این آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی۔ مدر اس ( آئی آئی ٹی ایم) کے محققین نے خون کی نالیوں کی صحت اور عمر کا اندازہ لگانے کے لیے ایک نیاء نان- انویسی ڈیوائس، آرنسینس تیار کیا ہے ، یہ دل کی بیماریوں کے لیے
ابتدائی اسکریننگ فراہم کرتا ہے۔
اس ڈیوائس کو آرٹ سینس کہا جاتا ہے ،اسے اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کا استعمال غیر ماہرین کے ذریعہ بھی معمول کے طبی معائنے کے لئے کیا جاسکتا ہے ، تا کہ خون کی شریانوں کی صحت کا اندازہ لگایا جاسکے۔