: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/23نومبر(ایجنسی) چہرے پر حسین مسکراہٹ ہی انسان کو حسین سے حسین تر بناتی ہے۔ مسکراہٹ کو حسین بنانے میں خوبصورت دانت ہی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت دانتوں کو صاف اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں ناکام رہتی ہیں۔ تاہم ایک گھریلو نسخے ایسا بھی ہے جس پرعمل کرکے دانتوں کو بغیر کسی
دوا کا استعمال کیے، سفید اور چمکدار بنایا جاسکتا ہے۔
اجزاء ہلدی: دو چائے کے چمچے کھانے کا سوڈا: دو چائے کے چمچ ناریل کا تیل: ڈیڑھ چمچ طریقہ کار ہلدی، کھانے کے سوڈے اور ناریل کے تیل کو آپس میں اچھی طرح ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیجیے۔ اسے 15 دن تک روزانہ دانت صاف کرنے کےلیے استعمال کیجئے۔ اس طرح آپ کے دانت موتیوں کی طرح سفید اور چمکدار ہوجائیں گے۔