پٹنہ/31 مارچ (یواین آئی )جمعرات کو پٹنہ کے راجندر میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( آر ایم آر آئی) میں ایچ آئی وی پازیٹیو مریضوں کے علاج اور انتظام میں نجی ڈاکٹروں اور صحت کے اداروں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی اور آر ایم آر آئی کے زیراہتمام
منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں ڈاکٹروں، ماہرین صحت، متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے علاوہ کئی جونیئر ڈاکٹروں نے اپنی موجودگی درج کرائی۔
پروگرام سے اپنے خطاب میں بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر این کے گپتا نے بتایا کہ ایچ آئی وی پازیٹیو لوگوں کو طویل عرصے تک مسلسل دوائیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔