نئی دہلی، 16 مئی (ایجنسی) ملک میں 1990 سے 2016 تک دل کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے شرح اموات میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ مسئلہ خطرناک شکل اختیار کررہاہے۔
عالمی صحت تنظیم نے غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے وقت سے قبل موتوں (30 سے 69برسوں) کے معاملوں میں جوکھم کو کم کرنے کا ہدف طے کیا گیاہے جس میں 2025 تک 25 فیصدی
کی کمی لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپولو گروپ اسپتال کے بانی اور صدر ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ہر سال ایک کروڑ 70 لاکھ لوگوں کی موتیں دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہورہی ہیں اور ان میں آدھے معاملے طرز زندگی او ر غیر فعالیت سے متعلق ہے۔