: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن/26فروری(ویب ڈسک) ماہرین کے مطابق انسان ایک سماجی حیوان ہے اور دیگر انسانوں سے روابط بڑھانے کے عمل سے کئی طرح کے طبی، نفسیاتی اور جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے برخلاف تنہائی اور اکیلا پن کئی امراض کو جنم دیتا ہے جن میں ڈپریشن سے لے کر امراض قلب تک شامل ہیں۔
ماہرِ نفسیات سوسن پنکر کہتی ہیں کہ جب ہم کسی شناسا سے ملاقات کرتے ہیں تو اس کا اثر ویکسین جیسا ہوتا ہے کیونکہ دماغ ایسے نیورو ٹرانسمیٹرز خارج کرتا ہے جو دباؤ اور ڈپریشن
کو ختم کرتے ہیں۔ مصافحہ کرنے اور تالی مارنے سے بھی دماغ آکسی ٹوسن خارج کرتا ہے۔ انسان کا دوسرے انسان پر اعتماد بڑھتا ہے اور یوں اس کے حوصلے میں اضافہ ہوتا ہے۔
اسی حوالے سے ایک سال قبل کیے گئے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ شوہر اور بیوی اگر ایک دوسرے کا خیال رکھیں تو اس سے ایک دوسرے کے جسمانی درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں کینسر کے مریضوں پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوست اور اہل خانہ اگر تعاون کریں تو اس سے کیموتھراپی کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔