ویب ڈسک/26اکتوبر: ماہرین کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق میتھی دانہ اور اس کے پتے جسم میں موجود کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بہت مفید ہیں میتھی کولیسٹرول اور ٹریگسیسرائڈز کو بھی کنٹرول کرتا ہے، ٹریگسیسرائڈزخون میں پایا جانیوالا ایسا فیٹ (چربی) ہے جس کی مقدار بڑھ جانا دل کی بیماریوں کا باعث بن جاتا ہے۔
میتھی کے فوائد یہیں ختم نہیں ہوئے ہیں ہرجگہ
باآسانی دستیاب میتھی دانہ انسداد سوزش مرکبات پر مشتمل ہے جوجلد کی مختلف بیماریوں جیسے داد ،جلنے کے نشانات، کیل مہاسے اور جھریا کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
میتھی دانہ نظام انہضام کی بہتری میں بھی کردار اداکرتا ہے، میتھی سے قبض کا عارضہ رفع ہوتا ہے جب کے آنتوں کی سوزش کو ختم کرنے میں بھی معاون ہے، میتھی فائبر اور اینٹی آوکسیڈنٹ سے بھرپورہے جو جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔