the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ایمسٹرڈیم،5جولائی(ایجنسی) کچھ عرصہ قبل ہالینڈ میں کئے گئے ایک مطالعے میں ایسے رضاکار منتخب کیے گئے جنہیں مہینے میں دو سے پانچ بار یا اس سے بھی زائد مرتبہ سر میں درد کی شکایت ہو جاتی تھی جبکہ ایسی حالت میں درد کی شدت درمیانی سے لے کر شدید ہوتی تھی۔ ان میں سے کئی افراد مگرین یعنی آدھے سر کے درد میں بھی مبتلا تھے۔

ان رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ایک گروپ نے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ روزانہ معمول کے مطابق پانی پیا جبکہ دوسرے گروپ نے اس کے مقابلے میں 1.5 لٹر زیادہ پانی روزانہ استعمال کیا۔

تین ماہ بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے معمول سے زیادہ پانی پیا تھا ان میں سر کے درد کی شدت 47 فیصد کم ہو گئی تھی یعنی تقریباً آدھی رہ گئی تھی اور حیرت



انگیز طور پر یہ فائدہ مگرین کے مریضوں کو بھی ہوا تھا۔ روزانہ معمول کے مطابق پانی پینے اور صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے والے افراد میں صرف 25 فیصد افاقہ دیکھنے میں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ پانی کا استعمال اگرچہ سر میں درد کو مکمل طور پر تو ختم نہیں کرتا لیکن اس میں نمایاں طور پر کمی ضرور کردیتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ اوسطاً 2 لٹر پانی پینا چاہیئے یعنی اگر کسی کو سر میں درد کی شکایت ہو تو اس کے لیے یہ مقدار 3.5 لٹر روزانہ بنتی ہے۔

زیادہ پانی پینے سے سر میں درد کیوں کم ہوتا ہے؟ اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ خون میں پانی کی اضافی مقدار شامل ہونے سے وہ پتلا ہو جاتا ہے اور اس کے بہاؤ میں سہولت پیدا ہوتی ہے۔ نتیجتاً دماغ میں خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے جس سے سر میں درد کی کیفیت خاصی کم ہو جاتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.