: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/11اکتوبر: طبی ماہرین کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جراثیم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں خصوصاً گھروں کے فرش اور باتھ روم کے کموڈ میں ان کی بہتات ہوتی ہے جو انتہائی مضر صحت بات ہے۔ جراثیم سے محفوظ رہنے کےلیے کچھ عادات کوترک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
ایک تحقیق کے مطابق ہر وقت جوتے پہن کر رہنے والے تقریباً 40 فیصد لوگ ہیضے کی وجہ بننے والے جراثیم کی ایک قسم کا شکار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر میتیول کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھرمیں داخل ہوتے ہی اپنے جوتے، چپلیں یا سینڈلیں وغیرہ دروازے ہی پر اتار دینے چاہئیں جب کہ سفر کے دوران اپنے اضافی جوتوں کوکپڑے کے بیگ میں پیک کرکے رکھنا چاہیے۔
ٹی وی ریموٹ عموماً گھروں کی صفائی کے دوران ریموٹ کنٹرول کی صفائی کو نظرانداز کردیا
جاتا ہے۔ ریموٹ کنٹرول کی صفائی کو غیر ضروری نہ سمجھیے کیونکہ اکثر گھروں میں ایک سے زائد افراد ریموٹ کنٹرول استعمال کرتے ہیں جس سے جراثیم لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ گیلے کپڑے کے ساتھ ریموٹ کو صاف کرنے سے جراثیم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
بیت الخلا میں موبائل استعمال کرنے کی عادت آج کل بیت الخلا میں موبائل فون کا استعمال ایک عام سے عادت بنتی جارہی ہے اور ایسا کرنے والے افراد ایک خوفناک غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر پال میتیول کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو چھونا ایک بدترین عمل ہے جس سے اجتناب لازمی ہے۔ کموڈ، واش بیسن اور باتھ روم کی چیزوں پر جراثیم کی ایک قسم "ای کولائی" پائی جاتی ہے جو انفیکشن اوربیماری کی ابتدائی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے باتھ روم میں موبائل کا استعمال نہ کیا جائے تاکہ ہیضے سے بچاجاسکے۔