: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/5اکتوبر(ایجنسی) ہری مرچ کے بغیر ہمارے کھانے کے ڈشوں کا تصور نہیں اور یہ کھانے کو تومزیدار بناتی ہے ساتھ ہی انسانی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔ آئیے جانتے ہیں کچھ اس کے بارے میں----
پروٹین کی خصوصیات سے بھرپور سبز مرچ شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ناک کی سوزش اور زکام سے محفوظ رکھتی ہے۔
سبزمرچی کو بطور پین کیلر(دردختم کرنے
والی دوائی) کے طورپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
وہ افراد جو ذیابیطس کا شکار ہیں ان کے لیے ہری مرچ کسی نعمت سے کم نہیں۔اس میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازی رکھتی ہیں۔
ہری مرچ کی جراثیم کش(اینٹی بیکٹیریل)خصوصیات کی بھرمار ہوتی ہے جسے جلد کے انفیکشن کے علاج طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہری مرچ میں وٹامن اے کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتی ہے۔