نئی دہلی ، 2 جنوری (یو این آئی) مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے منگل کو کہا کہ حکومت متعدی بیماریوں کی نگرانی اور پھیلنے پر قابو پانے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔
یہاں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این
سی ڈی سی) کیمپس میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات کا ایک مضبوط انفراسٹرکچر تشکیل دے رہی ہے۔ اس سے ملک کے ہر شہری تک صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی اور وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔