: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ملبورن/17مئی(ایجنسی) ہم جانتے ہیں کہ فائبر کے کئی فوائد ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال امراضِ قلب، ذیابیطس، معدے کے امراض اور دیگر بیماریوں کو دور رکھتا ہے تاہم اب فائبرز کی ایک اور اہمیت سامنے آئی ہے کہ یہ سردی اور فلو سے بھی لڑتے ہیں ان میں انفلوئنزا وائرس سب سے زیادہ مقبول ہے جو ہرسال دنیا کی 20 فیصد آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔
آسٹریلیا کی ممتاز موناش یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فائبر والی غذائیں پھیپھڑوں کو مضبوط بنا کر دمے اور الرجی سے بھی بچاتی ہیں۔ اس سے جسم وائرس سے
لڑنے کے قابل ہوجاتا ہے اور یوں انسانوں کو کئی امراض سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لیکن یہ بنیادی تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ریشے دار غذا فلو کے حملے سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ اس کا استعمال بڑھانے سے جسم میں مرض بھگانے کی صلاحیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
سائنس دانوں کی ٹیم پہلے سے جانتی تھی کہ فائبر والی غذائیں پھیپھڑوں کی سوزش کو دور کرتی ہیں بالخصوص دمے اور الرجی کے معاملے میں یہ بہت مؤثر ثابت ہوئی ہیں لیکن جب چوہوں کو فائبر کھلایا گیا تو اس سے خون کے سفید خلیات سرگرم ہوئے اور وائرس سے لڑنے کی قوت میں اضافہ بھی ہوا جن میں انفلوئنزا کا وائرس سرِفہرست ہے۔