the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہیلتھ ڈسک/30نومبر/بواسیر ایک اذیت ناک، نامراد اور تکلیف دہ بیماری ہے، یہ بڑی آنت اور مقعد کی سوزش کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔

بواسیر کے اسباب 
بواسیر ایسے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤکی فضا میں کام کرتے ہیں۔میٹابولزم کی سستی اور انتڑیوں کی کارکردگی کو متحرک رکھنے والے مفیدبیکٹیریاز میں کمی یا خاتمہ ہوجانے سے بھی بواسیر کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔

متواتر قبض کشاء ادویات جیسے چھلکا سبغول اور جلاب آور مرکبات کا استعمال کرتے رہنے سے بھی انتڑیاں کمزور ہوجانے سے بواسیر سمیت انتڑیوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ مرغن،بادی،گوشت،تیز مرچ مصالحے،چاول،بینگن،دال مسور،فاسٹ فوڈز ،کولا مشروبات،بیکری مصنوعات اور ثقیل غذاؤں کے شوقین افراد بھی بواسیر میں مبتلا دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح ایسے افراد جن میں خلط سودا کی افزائش قدرتی طور پر زیادہ ہوتی ہو یا سوداء پیدا کرنے والے غذائی اجزاء کے استعمال سے خلط سودا بڑھ جائے تو بھی بواسیر تنگ کرنے لگتی ہے۔ چائے، شراب اورسگریٹ نوش، پان، تمباکو اور نسوار کھانے والے افراد بھی اس موذی مرض کے چنگل میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

متواتر اینٹی بائیو ٹیک اور دافع امراض قلب کی ادویات استعمال کرنے والے لوگ بھی اکثر بواسیر کی بیماری میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔گرمی کی نسبت سردی کے موسم میں بواسیر کا شدید حملہ ہوتا ہے ،اس شدت کی ایک بڑی وجہ پانی کا کم استعمال اور مرغن و توانائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی بنتا ہے۔

بواسیر سے بچاؤ کی گھریلوتدابیر

سب سے اہم بات ہے کہ آپ قبض نہ ہونے دیں کیونکہ بواسیر کی بنیاد قبض ہی بنتی ہے۔قبض سے بچاؤ کے لیے ریشے دار غذائی اجزاء کا بکثرت استعمال بہترین قدرتی حفاظتی ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ گندم اور جوکادلیہ ناشتے میں لازمی استعمال کیا کریں۔اسی طرح ناشتے میں دہی کا استعمال بھی انتڑیوں کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ موسم کی مناسبت سے پانی ،پھل،پھلوں کے جوسز اور کچی سبزیوں کا مناسب استعمال کرکے ہم بواسیر کے حملے سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔

نہار منہ تیز قدموں کی سیر اور بدن کو گرمانے والی ورزش کو معمول کا حصہ بنا کر بواسیر سمیت لا تعداد بدنی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ روزانہ کم از کم 5 سے10 کلو میٹر پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا ئیں۔ پانی ہمیشہ ابلا ہوا اورنیم گرم پیا کریں۔چاول جب بھی پکائیں ان میں بند گوبھی لازمی شامل کریں۔

ہفتے میں کم ازکم ایک بار بند گوبھی بطور سالن ضرور کھائیں اور دھیان رہے کہ روٹی کے ساتھ سالن ہمیشہ زیادہ استعمال کریں۔ روز مرہ کھانے کے ساتھ کھیرا، ٹماٹر ،سلاد کے پتے اور بند گوبھی بطور سلاد ہر گز کھایا کریں۔کچی سبزیوں اور پھلوں میں 80 فیصد تک پانی پایا جاتا ہے لہٰذا جتنا ممکن ہو کچی سبزیاں اور موسمی پھل اپنے مینیو کا لازمی حصہ بنائیں۔




color="#ff0000">بواسیر سے نجات کا قدرتی علاج

بواسیر سے نجات پانے کے لیے یوں تو بے شمار قدرتی ذرائع موجود ہیں۔ہم یہاں چند موثر ترین قدرتی طریقے درج کیے دیتے ہیں تاکہ قارئین ایکسپریس فوری استفادہ کر سکیں۔

کھجور ایک مکمل غذا، دوا اور مفید ٹانک ہے۔یہ ایسے افراد جن کے مزاج میں خشکی کا غلبہ ہو بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔ رات کے کھانے میں نرم اور ریشے والی کھجور یں کم ازکم 7 سے10بطور سویٹ ڈش کھانا بواسیر ،قبض اور اعصابی کمزوری کے خاتمے کے لیے بہترین قدرتی علاج ہیں۔ اسی طرح خالقِ کائنات نے انجیر میں بھی بدنِ انسانی کے لیے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔انجیر ایسے افراد جن کے مزاج میں رطوبات یعنی بلغم وغیرہ زیادہ پائی جاتی ہو کے لیے فوری اور موثر ترین دوا،مفید غذا اور طاقت ور قدرتی ہتھیار ہے۔ تین سے 7 عددانجیر پانی میں بھگو کر نہار منہ کھانا دائمی قبض، بواسیراور بلغمی مواد کی زیادتی سے جان چھڑانے میںفوری مددگار بنتا ہے۔

ایسے افراد جن کی ا نتڑیاں مسلسل اینٹی بائیوٹک یا دافع امراض قلب ادویات استعمال کرتے رہنے سے خشکی کا شکار ہو گئی ہوں انہیں چاہیے کہ صبح نہار منہ دہی میں نمک سیاہ اور زیرہ سیاہ حسب ضرورت ملاکر استعمال کریں۔ انتڑیوں میںتھا یامین کی مطلوبہ مقدار کی افزائش قدرتی طور پر ہونے سے انتڑیوں کی کار کردگی بہتر ہو جائے گی۔ مربہ ہرڑ کے تین دانے دھو کر رات سوتے وقت کھائیں اور دودھ کے ایک نیم گرم کپ میں دو چمچ روغنِ بادام ملاکر پی لیں۔گل قند ایک کھانے کاچمچ نیم گرم دودھ میں ملاکر استعمال کرنا انتڑیوں کو نرم اور فضلات کے اخراج کو آسان بناتا ہے۔بند گوبھی پر نمک سیاہ ڈال کر سٹیم کریں اور پیٹ بھر کر کھا لیں۔

دوسری سے تیسری متواتر ایسا کرنے سے بواسیر کی شدت میں کمی واقع ہو جائے گی۔ بطورِ گھریلو علاج ریٹھے کے چھلکے،مغز نیم اور رسونت ہم وزن پیس کر 250 ملی گرام کیپسول بھر کر کھانے کے بعد ایک کیپسول کھانا شروع کر دیں۔اگر موہکے ہوں اور تکلیف کا باعث بھی بنتے ہوں تو 100ml روغنِ ارنڈ میں 10gm کافورملا کر صبح و شام اجابت سے فراغت پر مقعد پر اچھی طرح لیپ کریں۔ دو چار دنوں میں ہی بواسیر ی موہکوںکی تکلیف سے افاقہ ہونے لگے گا۔

غذائی پرہیز

سب سے پہلے اپنی خورو نوش کی عادات،روز مرہ معمولات اور طرز زیست بدلیں۔سہل پسند زندگی کو خیرباد کہہ کر متحرک اور بھاگ دوڑ والا انداز اختیار کریں۔پیدل چلنے پھرنے کو ترجیح دیں،فروزن فوڈز،کولڈ ڈرنکس،بیکری پروڈکٹس، فاسٹ فوڈز اور بازاری کھانوں کے معمول کو ترک کردیں۔ تیز مرچ مصالحے،گوشت،چاول،بیگن،مرغن و بادی غذاؤںاورسگریٹ ،شراب وچائے نوشی سے دور ہوجائیں۔اسبغول کے چھلکے کے استعمال کومکمل خیر باد کہہ دیں۔بوقت ضرورت ملین(صرف پیٹ نرم کرنے والے مرکبات) ادویات ہی استعمال کریں۔

دودھ میں کیسٹر آئل، بادام روغن اور گل قند کا استعمال پیٹ نرم کرنے کے لیے بہترین اور مفید ذرائع ہیں۔ ان کے استعمال سے بھی بواسیر کی اذیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔منفی سوچیں بھی میٹابولزم کی کار کردگی کو متاثر کیا کرتی ہیں۔ حسد، بخل،بغض،کینہ ،نفرت،غصہ اور تکبر جیسے جذبات سے حتی المقدور بچنے کی کو شش کریں۔جس قدر ہو، مثبت اندز فکر اپنائیں ،محبت، رواداری، ایثار، قربانی،عاجزی اور در گزر و برداشت کے احساسات کو فروغ دیں۔ان شا ء اللہ مکمل صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہونے والے بن جائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.