the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
واشنگٹن/29جنوری(ایجنسی) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فرائیڈ اور فاسٹ فوڈ درمیانی عمر کے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اور اس کا حد سے زائد استعمال کسی بھی طرح درست نہیں۔

قبل ازیں کئی تحقیقات اور مطالعات سے ثابت ہوچکا ہے کہ اندھا دھند فاسٹ فوڈ کھانے سے کئی طرح کے امراض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ عین فاسٹ فوڈ کا بے تحاشا استعمال امراضِ قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق اس ضمن میں امریکا میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمر کی خواتین اور فرائیڈ فوڈ کے درمیان



تعلق واضح طور پر سامنے آیا ہے۔

مطالعے میں 50 سے 79 سال کی 106,966 خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں ایک پروگرام کے تحت 1993ء سے 1998ء تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا تھا اور آخر میں فروری 2017ء میں دوبارہ ان سے رابطہ کیا گیا۔ اس دوران 31 ہزار 500 سے زائد خواتین کا انتقال ہوگیا جن میں 9320 عارضہ قلب سے فوت ہوئیں، 8358 کینسر سے مریں اور 13 ہزار 880 خواتین کے مرنے کی دیگر کئی وجوہ تھیں۔

رپورٹ میں ان کے کھانے پینے کی عادات کو بھی نوٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ رغبت سے فرائیڈ فوڈ کھانے والی خواتین میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ تھے اور اسی کیفیت میں بھی ان کا انتقال ہوا، سب سے زیادہ خطرہ ان خواتین میں دیکھا گیا جو روزانہ کم ازکم ایک مرتبہ فرائیڈ فوڈ یا فاسٹ فوڈ کھایا کرتی تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.