نئی دہلی/11اپریل(ایجنسی) مصر Cairo کی ایک کمپنی نے جو نیا اصول بنایا ہے، اسکی بحث پوری دنیا میں ہورہی ہے، اب کئی ملکوں میں حکومت سے مانگ کی جارہی ہے کہ وہ اس اصول کو سبھی کمپنیوں کے لیے لازمی کردے-
مصر کی اس کمپنی نے اپنے خواتین ملازمین کے لیے جو اصول بنایاہے اسکے مطابق انہیں ہر مہینے ایک دن کی پیڈ لیو اس لیے دی جائے گی، کیونکہ خواتین میں ہر مہینے حیض Period کا مسئلہ ہوتا ہے، اور اس دوران انہیں بہت زیادہ درد ہوتا ہے، ایک عمر کے بعد اور ایک عمر تک خواتین اس
مسئلے سے متاثر ہوتے ہیں-
اس قدم کی سہرانا کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت سے اسکو لیکر اصول بنانے کی اپیل کی گئی ہے، مصر کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی Shark and Shrimp میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کو ہر مہینے اس چھٹی کے بدلے میڈیکل سرٹیفیکٹ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، خواتین اپنے من سے ایک دن کا انتخاب کرسکتی ہے-
Shark and Shrimp کی ہیومن رائٹس ہیڈ Rania Youssef رانیا یوسف نے ایک انٹرنیشنل نیوز پیپر سے کہا کہ ہمیں اپنے ملازمین پر پور بھروسہ ہے کہ وہ اس رعایت کا غلط فائدہ نہیں اٹھائیں گے.