نئی دہلی/1جون(ایجنسی)گرمی ہو یا سردیاں پانی پینے کے فائدے کے بارے میں تو آپ نے خوب سنا ہگا، گھر-خاندان میں بڑوں سے آپ نے یہی سنا ہوگا کہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال جسم کو فائدہ دیتے ہیں، اس لیے خوب پانی پیئں- گرمیوں کے موسم میں پانی کی ضروررت بڑھ جاتی ہے، لیکن آپ کو یہ بات پتہ ہونی چاہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی سے بھی آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے، جی ہاں، حال ہی میں ایک ریسرچ کے نتائج میں یہ بات
سامنے آئی ہے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے آپ کے دماغ میں سوجن آسکتی ہے.
تحقیق سے واضح ہے کہ جسم میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر سوڈیم کا لیول تیزی سے کم ہونے لگتا ہے، اس سے دماغ میں سوجن آسکتی ہے، سوجن بڑھنے سے ہایپوٹرمیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، یہ ایک خطرناک صورتحال ہے.
صحت مند جسم میں متوازن مقدار میں پانی رہنا ضروری ہے ، ایک دن میں قریب 8 گلاس (4 سے 5 لیٹر) پانی پینا چاہئے-