: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
آئیووا/3اکتوبر(ایجنسی) امریکہ میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن بچوں کے کمروں میں ویڈیو گیم اور ٹی وی موجود رہتے ہیں، بچے دیر تک انہیں استعمال کرتے ہیں جس کا اثر ان کی پڑھائی پر ہوتا ہے اور وہ آگے چل کر موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔
آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کے نفسیات دانوں نے اپنی نوعیت کا ایک منفرد سروے کیا ہے جس
میں ٹی وی اور ویڈیو گیم بچوں کے سونے کے کمرے میں رکھنے کے تباہ کن اثرات کا جائزہ پیش کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مرکزی مصنف ڈگلس جینٹائل کہتے ہیں کہ ٹی وی اور ویڈیو گیم کی جگہ بدلنے سے بہت فرق پڑتا ہے۔ اس سے بچے پڑھنے، کھیل کود اور دیگر باتیں سیکھنے میں اپنا وقت کم لگاتے ہیں اور بس انہی دو چیزوں میں گم رہتے ہیں۔ اس طرح ٹی وی اور گیمز کی لت لگ جاتی ہے، تعلیم پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ سست ہوکر موٹے ہونے لگتے ہیں۔