the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ،3 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کم ہوتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14،104 کم ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ سے کم ہو گئی ہے۔
اس دوران جمعہ کو 43 لاکھ 99 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 34 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 291 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44،111 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ دو ہزار 362 ہوگئی ہے۔ اس دوران 57 ہزار 477 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی



کل تعداد دو کروڑ 96 لاکھ پانچ ہزار 779 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 14،104 کم ہوکر چار لاکھ 95 ہزار 533 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 738 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار پچاس ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.62 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.06 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 212 بڑھنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 1،20،079 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ریاست میں 8385 مریضوں کے صحتیاب ہونےبعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 58،36،920 ہوگئی ہے ، جبکہ 156 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،22،353 ہوگئی ہے۔
جاری ۔ ک ج

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.