نئی دہلی ، 2 نومبر( یواین آئی) یکم نومبر تک ملک میں کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کے ذریعے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں جانچوں کی مجموعی تعداد 11 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کا کوڈ 19 کا پہلا کیسز سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے ٹسٹ کا دائرہ بڑھایا اور کورونا کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ
دی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر تک کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103 ہوگئی ہے۔
یکم نومبر کو آٹھ لاکھ 55 ہزار 800 جانچ کی گئی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
یواین آئی،اظ