: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،26 فروری (یو این آئی) جامعہ ہمدرد کے شعبہ علم الطفال، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے طب یونانی سے متعلق امراض اطفال کے اساتذہ کے لئے ایک ہفتہ کا ٹرینینگ پروگرام شروع کیا گیا یہ پروگرام حکومت ہند کی وزارت آیوش کے مالی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اس ٹرینینگ پرو گرام کا افتتاحی اجلاس طب یونانی کے مرکز امتیاز ہال میں معززین کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ جلسہ کی
صدارت شیخ الجامعہ پر وفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم صاحب نے کی۔ پرو گرام کے آغاز میں آرگنائزنگ چیئر مین ڈاکٹر عظمیٰ بانو نے استقبالیہ نوٹ پیش کی کیا اور ٹرینینگ پرو گرام کی غرض غر وغایت پر روشنی ڈالی۔ انہونے چائلڈ ہیلتھ کیئر میں علم الاطفال کی افادیت اساتذہ کے لئے اس کی ضرورت کو واضح کیا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا سی ایم ای پرو گرام ہے جو امراض اطفال کے مطالعہ اور اس کی صحیح طرز پر پریکٹس کے لئے اساتذہ کو مکمل طور پر تیار کرنے کی راہ میں کیا ایک اہم قدم ہو گا۔