: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی8 اپریل (یو این آئی)عالمی یوم صحت کے موقع پرآل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے ”ادویہ کی معیار بندی اور نظام حکومت کی ذمہ داریاں“ کے عنوان پر ایک مذاکرہ کا انعقاد ڈاکٹرسید عارف زیدی سابق ڈین آف فیکلٹی یونانی میڈیسن جامعہ ہمدرد یونیورسٹی نئی دہلی کی صدارت میں ہوا اس موقع پر ڈاکٹر سکندر حیات
صدیقی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ادویہ کی معیار بندی کے مطابق نہیں ہو رہی ہے۔ تاہم لوگ لائسینس تو حاصل کر لیتے ہیں مگر اکثر ہدایات پر عمل نہیں کرتے۔ پروفیسر محمد ادریس سابق پرنسپل اے اینڈ یو طبیہ کالج نئی دہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آیوش کی ترقی کا انحصار ادویہ کی معیار بندی پر ہے۔