: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیرس/27ستمبر(ایجنسی) ماہرین کے مطابق کافی کے بہت سے فوائد کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جس کے تحت اب کافی پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ قبل از وقت موت سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔
اس سے قبل درجنوں اہم مطالعات اور تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کافی کئی امراض سے بچاتی ہے لیکن اب نئی تحقیق کی رو سے روزانہ کافی کے تین کپ پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور
ایچ آئی وی کے مریضوں کو زندگی بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ تحقیق فرانس میں کی گئی ہے۔
پیرس کی دیکارتے یونیورسٹی اور ایک مقامی اسپتال کے ماہرین نے ڈاکٹر ڈومینیک سامن شیرون کی نگرانی میں یہ سروے کیا جس کی تفصیلات جرنل آف ہیپاٹولوجی میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا مرض ہو ان میں ہیپاٹائٹس سی (ایچ سی وی) سے متاثر ہونے کا خطرہ ازخود بڑھ جاتا ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے۔ تاہم ایچ سی وی کےلیے مؤثر علاج موجود ہے۔