the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ویب ڈسک/31جنوری(ایجنسی) لونگ کو کئی ادویہ سمیت کھانوں میں مہک اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے اس چھوٹی سی شے کے کئی اہم خواص دریافت کیے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔

کینسر کے خلاف ایک ہتھیار
لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

لونگ کے سائیڈ افیکٹس اور دیگر خطرات
لونگ کے تیل کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ منفی اثرات اور نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ لوگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ یہ فوری طور پر بھڑک سکتا ہے اور اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
رپورٹ شدہ ایک کیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچے کو لونگ



کے تیل کی 10 ملی لیٹر مقدار اس کی ماں نے پلائی جس سے فوری طور پروہ بچہ کوما کا شکار ہوا بعد ازاں اس کا جگر ناکارہ ہوگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔

ذیابیطس بھگائے 
ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل ہونے والا ایک جزو نائگریسن چوہوں میں انسولین جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ یہ چوہے ذیابیطس کے شکار تھے اور نائگریسن لبلبے کو بہتر بناکر بی ٹا سیل کی کارکردگی کو بھی بڑھاتے ہیں۔

منہ کو صحت مند رکھے
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنے ماؤتھ واش دنیا کے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر ہوتے ہیں۔

لونگ سے بنے ماؤتھ واش، مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئے ہیں۔ لونگ میں موجود طاقتور اجزا منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.