the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ورجینیا/17ستمبر(ایجنسی) خواتین اپنے حسن کو میک کے ذریعہ سنوارتی ہے اور خوبصورت دیکھنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرتی ہیں، خبر یہ آئی ہے کہ لاتعداد بیوٹی پراڈکٹس، میک اپ اور دیگر حسن آور اجزا میں شامل خوف ناک کیمیکلز خواتین کے جسم میں ہارمون کا حساس توازن بگاڑتے ہیں جس سے بریسٹ کینسر اور امراضِ قلب لاحق ہوسکتے ہیں۔

قبل ازیں ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ بال رنگنے کے بہت سے کیمیکل بھی خواتین میں بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں تاہم اب جارج میسن یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کی معاون پروفیسر ڈاکٹر اینا پولاک اور ان کی ٹیم نے درجنوں خواتین کا ایک



سروے کیا ہے۔


تحقیقی رپورٹ کے مطابق 18 سے 44 سال کی 143 ایسی خواتین کے پیشاب کا جائزہ لیا گیا جو میک اپ استعمال کرتی تھیں۔ ماہرین نے بتایا کہ میک اپ اور بیوٹی پراڈکٹس میں پیرابینس اور بینزوفینونس جیسے کیمیکل ہوتے ہیں جو جسمانی ہارمونز کو متاثر کرتے ہیں۔ ان میں وہ ہارمون بھی ہیں جو خواتین کو ماں بننے میں مدد دیتے ہیں۔

پیرابین کیمیکل خواتین کے جسم میں ایسٹروجن ہارمون بڑھاتے ہیں اور اگراس کی سطح بڑھ جائے تو اس سے چھاتی (بریسٹ) کے سرطان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.