مظفر پور 14 جون (ایجنسی ) بہار میں Chamki fever چمکی بخار (ایکیوٹ اینسفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) سے اب تک 63 بچوںکی موت ہو چکی ہے ۔
مظفر پور سے سول سرجن ڈاکٹر سیلیش پرساد سنگھ نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال ( ایس کے ایم سی ایچ ) میں اس بیماری کا علاج کرا رہے 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11بچوں کی موت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے متاثر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل 68 بچوں میں نو کی حالت نازک ہے جبکہ کیجریوال اسپتال میں نو میں سے پانچ بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان دنوں اسپتال میں مختلف اضلاع
سے آئے بچوں کا علاج چل رہا ہے ۔
مسٹر سنگھ نے بتا یا کہ اس بیماری کی روک تھام اور اس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے دیہی علاقوںمیں لاﺅڈ اسپیکر کے توسط سے جہاں تشہیر کی جارہی ہے وہیں گھر۔ گھر جاکر احتیاط برتنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی ہر ایک گھر تک او آر ایس کے پیکٹ کی تقسیم بھی کی جارہی ہے ۔ اس لئے الگ سے کئی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے ۔ جن میں آشا کارکنان اور آنگن باڑی سیویکاﺅں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم کے اراکین کو یہ یقینی بنانے کو کہا گیاہے کہ گھر ۔ گھر او آر ایس کے پیکٹ پہنچائیں جائیں ۔ اس کام میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیںکیاجائے گا۔