the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی, 2 جولائی (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11881 مریض انفیکشن کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں، جن میں کل 359860 مریض شامل ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 226947



فعال کیسز ہیں۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5537 کیس ریکارڈ ہوئے اور یہاں 198 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 180298 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8053 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 93154 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والے تامل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3882 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد 94049 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 63 افراد سے بڑھ کر 1264 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 52926 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دےدی گئی ہے۔
جاری ۔ یو این آئی۔ این یو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.