: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ٹورنٹو/5اپریل(ایجنسی) پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ یہ غذائیں وزن بڑھاتی نہیں بلکہ کم کرتی ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ہفتے میں تین بار یہ اطالوی غذائیں کھانے سے 3 ماہ کے دوران وزن میں آدھا کلو کمی آتی ہے۔
ٹورنٹو کے مائیکل اسپتال میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ان غذاؤں
میں گلے سیمک انڈیکس(جی آئی) دیگر کاربو ہائیڈریٹس کے برعکس کم ہوتا ہے جو کہ خون میں اچانک شکر(شوگر) کی مقدار نہ بڑھنے کی وجہ نہیں بنتا۔
سابقہ تحقیق میں محققین نے تجویز کیا تھا کہ گلے سیمک انڈیکس(جی آئی) والی غذائیں زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہیں اسی وجہ سے لوگوں کو بھوک دیر سے لگتی ہے۔
تازہ تحقیق کے مصنف ڈاکٹرجان کا کہنا ہے کہ ہم تسلی سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاستا وزن بڑھانے میں انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے تاہم ضروری ہے کہ اس کا استعمال ٹھیک انداز میں کیا جائے۔