the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کیلفورنیا/20جنوری(اینامریکہ میں ہونے والے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین جتنے عرصے تک اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جاتا ہے اور اس عمل کا اثر عشروں تک برقرار رہتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کم سے کم چھ ماہ تک دودھ ضرور پلائیں تو یہ خود شیرخوار بچوں کےلیے بھی بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے بچے کے کان اور سانس کے نظام میں انفیکشن، اچانک موت، الرجی، ذیابیطس، اور موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دودھ پلانے والی خواتین میں ڈپریشن، موٹاپے اور کئی اقسام کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

جائزے کےلیے ماہرین نے 1238 خواتین کا مطالعہ اس وقت کیا جب انہیں ذیابیطس لاحق نہ تھی۔ اس



کے 25 سال بعد ان خواتین سے دوبارہ رابطہ کیا گیا جن میں سے 182 خواتین کو ذیابیطس ہوچکی تھی۔ ان کا موازنہ بچوں کو دودھ نہ پلانے والی خواتین سے کیا گیا تو کم سے کم 6 ماہ تک اپنے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں میں ذیابیطس کا خطرہ 48 فیصد کم نوٹ کیا گیا۔

یہ تحقیق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوک لینڈ کی خاتون ماہر ایریکا گنڈرسن نے کی ہے۔ وہ کہتی ہیں، 'اس سے قبل خواتین میں دودھ پلانے کے جو فوائد سامنے آئے ہیں، یہ ان سب میں سے بہتر اور نمایاں ہے۔'

سروے شروع ہونے سے قبل خواتین کا کم ازکم ایک بچہ تھا اور ان میں سے اکثریت نے اپنے بچوں کو دودھ پلایا تھا۔ 1200 سے زائد خواتین میں سے 418 (34 فیصد) خواتین نے نومولود کو چھ ماہ تک دودھ پلایا۔ دوسرے گروپ میں 268(22 فیصد) خواتین نے چھ سے بارہ ماہ تک بچوں کو دودھ پر رکھا جبکہ 230 یا 19 فیصد خواتین نے اپنے بچوں کو ایک سال سے زائد عرصے تک دودھ پلایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.