واشنگٹن، 23 جولائی (یو این آئی) ماں کا دودھ پی کر پرورش پانے والے بچوں کا بلڈ پریشر دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
طبی
جریدے جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں 2 ہزار 400 بچوں کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا تھا جو ان کی صحت کے حوالے سے ہونے والی ایک طویل المعیاد تحقیق کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔