نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) پرائیویٹ کینسر اسپتال اپولو کینسر سینٹر نے داتار کینسر جینیٹکس کے تعاون سے چھاتی کے کینسر کی جلد پتہ لگانے کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی پر مبنی خون کی جانچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس نے ایک انقلابی
خون کا ٹیسٹ شروع کیا ہے جو چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مرحلے میں، یہاں تک علامات نہ ہونے پر بھی انتہائی درستگی کے ساتھ پتہ لگا سکتا ہے۔
چھاتی کے کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کے بارے میں بڑھتی ہوئی سماجی بحث نے آنکولوجی کے شعبے کو جنم دیا ہے، جو تکنیکی ترقی کی تاریخ میں سب سے اہم پیش رفت ہے۔