تلنگانہ -حیدرآباد:
ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر جمعرات کو کامس سن شائن ہاسپٹل سکندرآباد کے زیراہتمام ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملہ کے ساتھ ایک بیداری واک کا انعقاد کیا گیا۔ بیداری واک کا آغاز اسپتال سے ڈاکٹر سریدھر کستوری، سینئر انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر شیلیندر سنگھ، ڈاکٹر وجے کمار ریڈی، ڈاکٹر انیل کمار مولپور، اسپتال کے آر سی او او سوربھ گپتا، اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر دیواکر ریڈی نے کیا۔ واک ہسپتال سے پیراڈائز سرکل سے ہوتی ہوئی واپس ہسپتال تک پلے کارڈز
اٹھائے ہوئے تھی۔ واک میں ٹریفک پولیس، امن و امان کے اہلکاروں نے شرکت کی اور انہیں دل کے امراض سے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دل کی بیماریوں سے ہر شخص کو آگاہ ہونا چاہیے اور ورزش اور خوراک کے ذریعے مناسب خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دل کے امراض کا باقاعدہ کارڈیک چیک اپ کے ذریعے جلد پتہ چل جائے تو مناسب ادویات سے دل کی اچانک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ واک کے حصے کے طور پر غبارے چھوڑے گئے اور ہر ایک کو اپنے دل کی صحت کا خیال رکھنے کو کہا گیا۔ اس آگاہی واک میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔