: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چائے اور کافی جنوبی ایشائی ممالک میں کھانے کے بعد خصوصاً رات کے کھانے کے بعد چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ دینا ضروری ہے تاکہ جسم زیادہ سے زیادہ آئرن جذب کر سکے جو کہ ایک کیمیائی عمل ہے۔
پھل پھلوں کو جسم کے لئے سب سے زیادہ فائدے مند تصور کیا جاتا ہے لیکن کھانے کے بعد اس کا استعمال ہضم کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے جب کہ پھلوں کا اصل استعمال صبح کے اوقات میں ایک گلاس پانی کے بعد کرنا صحت کے لئے مثبت ثابت ہوتا ہے۔
نہانا رات سونے سے پہلے نہانا اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے لیکن عموماً رات کے کھانے کے بعد جو لوگ نہاتے ہیں تو ان کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے دماغ اور جسم کے درجہ حرارت میں
تبدیلی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جلد میں خون کا بہاؤ زیادہ ہو جاتا ہے جب کہ کھانے کے بعد ہاضمے کو کام کرنے کے لئے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کھانے کے بعد کم از کم 30 سے 45 منٹ انتظار کرنا صحت کے لئے مفید ہے۔
سگریٹ نوشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد فوراً بعد سگریٹ نوشی جسم کے لئے خطرناک ہے کیوں کہ سگریٹ نوشی خاص طور پر آنتوں کی جلد کو متاثر کرتی ہے اور کھانے کے بعد سگریٹ نوشی کرنے والوں میں دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریوں کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔
چائے اور کافی جنوبی ایشائی ممالک میں کھانے کے بعد خصوصاً رات کے کھانے کے بعد چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ دینا ضروری ہے تاکہ جسم زیادہ سے زیادہ آئرن جذب کر سکے جو کہ ایک کیمیائی عمل ہے۔