the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 26 جنوری [ایجنسی] بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کی بہترین صورت یہ ہے کہ نیند پوری کی جائے ۔ یہ دعوی ٰایک نئی امریکی طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تازہ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے دماغ میں زہریلے مواد تیزی سے جمع ہونے لگتے ہیں ۔دماغ کی حالت بگڑنے لگتی ہے۔ اس طرح نوبت ڈیمینشیا تک پہنچتی ہے۔ نیند میں ایک رات کے خلل اور الزائمر کی بیماریوں میں ربط کا سائنس داں بہت پہلے پتہ چلا چکے تھے لیکن اس میں نیند کے خراب ہونے کا عمل دخل ہوتا



ہے یہ اب جا کر معلوم ہوا ہے۔واضح رہے کہ الزائمر کا علاج اب تک سامنے نہیں آسکا ہے ۔ اسے کنٹرول میں رکھنے کے لئے ادویات ضرور دستیاب ہی۔


انسانوں اور چوہوں پر کی جانے والی اس نئی تحقیق سے جو طبی جریدے جرنل سائنس میں شائع ہوئی ہے، پتہ چلا ہے کہ بے خوابی الزائمر کا باعث بننے والے پروٹین کی سطح بڑھا دیتی ہے۔نیند کی کمی سے اس پروٹین کے زہریلے مواد کے اثرات کے پھیلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اچھی نیند دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ انسان کو دن بھر کی ذہنی کشیدگی کے اثر سے نکلنے کے لیے جو آرام درکار ہوتا ہے وہ نیند کی حالت میں ہی مل سکتاہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.