the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
شملہ،3اکتوبر(یوا ین آئی)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ہماچل پردیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں یونانی طریق علاج کے کم از کم 10مراکز ہرسال کھولے جائیں اور کم از کم ایک یونانی سرکاری کالج قائم کیا جائےآل انڈیا یونانی طبی کانگریس،ہماچل پردیش کے زیر اہتمام منعقد ایک کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ یونانی طریق علاج ایک سستا اور متبادل طریق علاج ہے،لہٰذا،اسے فروغ دینے کیلئے حکومت کو خاطر خواہ توجہ دینی چاہئےمحکمہ آیوش کے ریاستی ڈائرکٹر سریندر شرما نے یقین دہانی کرائی کہ وہ طب یونانی کے فروغ کے سلسلہ میں کسی بھی تجویز پر



سنجیدگی سے غور کریں گے اور اسے عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ این ایچ آر ایم کے تحت قائم کئے جانے والے ہیلتھ سینٹروں میں طب یونانی کو بھی جگہ دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل افسر جتیندر چوہان نے یونانی طریق علاج سے وابستہ افراد کو تحقیق پر زور دیا،اور کہا کہ آیوروید میں اس پر کافی کام ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بغیر دنیا کسی طریق علاج کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔انہوں نے تمام طریقہائے علاج سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے سے ملکر کام کرنے پر زور دیا تاکہ صحت خدمات کو زیادہ سے زیادہ افراد تک بآسانی پہنچایاجاسکے۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Mohammed Maqsood ali Says:
Agree

Comment posted on October 13 2019
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.