the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ویب ڈسک/19ستمبر(ایجنسی) بادام میں بڑے پیمانے پر چکنائی موجود ہوتی ہے تاہم یہ ناسیر شدہ چکنائی ہوتی ہے جو کہ دل کے لیے نہایت مفید ہوتی ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے جسم میں ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین یعنی ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (اچھے کولیسٹرول) کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام میں فائبر اور پروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔ بادام کے استعمال سے جسم میں وٹامن ای، سیلینیم، زنک، کیلشیم، مگنیشیم اور وٹامن بی کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔

بادام دل کے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں؟
بادام میں فیٹی ایسڈ، فائیٹوسٹیرولز، میگنیشیم، وٹامن ای، کاپر اور مینگنیز موجود ہوتے ہیں جو دل کو قوت بخشتے ہیں۔ تاہم 2012 اور 2014 میں ہونے



والی دو تحقیقوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو پہلے ہی موٹاپے کا شکار ہوں۔

بادام کتنی مقدار میں استعمال کیا جائے؟
بادام کے استعمال کے حوالے سے کوئی خاص حد متعین نہیں البتہ کسی بھی چیز کی زیادتی فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والی بعض تحققیات کے مطابق یومیہ 20 سے 25 گرام بادام استعمال کرنا بہتر ہے جبکہ بچوں میں یہ مقدار مزید کم ہونی چاہیے۔

بادام اور دماغ
یہ بات مشہور ہے کہ بادام کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور سائنسی اعتبار سے بھی یہ درست ثابت ہوا ہے۔ بادام میں آئی کارنیٹائن، فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو دماغی صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.