: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن/13اکتوبر(ایجنسی) نیند کی کمی دماغ میں ان پروٹین کو بڑھاتی ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہر ڈیوڈ ہولزمین اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مسلسل نیند کی 146خرابی سے دماغ میں کم ازکم ان دو پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو الزائیمر کی وجہ قرار دیئے گئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے ادھیڑ عمری میں نیند کی مسلسل کمی زندگی میں آگے چل کر الزائیمر کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ صرف امریکہ میں ہی اس وقت 50 لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہیں جس میں دھیرے دھیرے یادداشت غائب ہوجاتی ہے اور دماغی صلاحیت بھی شدید متاثر ہوتی ہے جبکہ گزشتہ 15 برس میں اس سے اموات میں 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین اب تک الزائیمر کی اصل وجوہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک یہ بات ثابت ہوچکی ہےکہ ٹاؤ اور
امیلوئڈ بی ٹا نامی دو پروٹین اس بیماری میں بڑھ جاتے ہیں۔ اگرچہ نیند اور الزایئمر کے تعلق سے ہم پہلے بھی واقف تھے لیکن اب دو پروٹین کی صورت میں یہ بات مزید مستحکم ہوچکی ہے۔
اگر صرف ایک رات کی نیند خراب ہوجائےتو دماغ میں امیولوئڈ بی ٹا بڑھ جاتا ہے اور اگر بدقسمتی سے ایک ہفتے کی نیند خراب ہوجائے تو ٹاؤ پروٹین بھی بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ کئی برس تک جاری رہے تو اس سے دماغ شدید متاثر ہوسکتا ہے اور متعلقہ فرد الزائیمر کے دہانے پر جا پہنچتا ہے۔
اس کےلیے سائنسدانوں نے 35 سے 65 برس تک کے 17 صحت مند افراد کو سروے میں شامل کیا اور ان پر نیند نوٹ کرنے والے آلات دو ہفتے تک لگا کر ان کی نیند کا دورانیہ نوٹ کیا۔ اس کے بعد ایک ڈارک روم میں بھی کھوپڑی پر برقیرے (الیکٹروڈز) لگا کر رضاکاروں کی نیند کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران نصف لوگوں کی نیند کو متاثر کیا گیا۔