احمدآباد،27نومبر(یواین آئی)عام طور ہم سبھی جانتے ہیں کہ بادام کےبہت سارے فائدے ہیں اور خصوصی طورپر یہ دل کی بیماری کےلئے بےحد مفید ہےلیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے اور ذیابیطس کنٹرول کرنے میں بھی بادام کے فائدوں کا جواب نہیں۔
آلمنڈ بورڈ آف کیلی فورنیا کے ہندوستان میں علاقائی ڈائریکٹر سدرشن مجوجدار کی موجودگی میں یہاں ’’آج کی بھاگ دوڑ بھرے طرز زندگی سے تال میل بناتے ہوئے صحت مند رہیں‘ کےموضوع پر منعقد ایک سیمینار کے دوران مشہور
فٹنیس ماہر اور امریکن کونسل آن ایکسرسائز سے سرٹیفائی ویٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ سپنا ویاس اور فٹنیس اور خوراک کے ماہر اور امریکن اکاڈمک آف نیوٹریشن کی سابق طالبہ مادھوری روئیا نے بادام کے استعمال کے فائدے کے ساتھ ہی اس کے بارے میں کئی وہم پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ بادام،وزن کے کنٹرول میں اس لئے بےحد فائدے مند ہے کیونکہ اس کے استعمال سے متناسب اجزاءتو ملتے ہی ہیں،کم کیلوری میں ہی پیٹ بھرے ہونے کا احساس ہوتا ہے جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پر بھی لگام لگتی ہے۔