the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ تقریب کا کل یہاں انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے آئے ہوئے اطباء نے طب یونانی کے فروغ کے لیے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
اقلیتوں کے قومی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین جسٹس این کے جین نے مسابقت کے اس دور میں یونانی سسٹم کو سائنسی بنانے اور اس میں نئی نئی تحقیقات پر زور دیا اور کہا کہ طب یونانی سے وابستہ افراد کو ایسی دوائیں تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو فوری اثرپذیر ہوں۔
طبی کانگریس کے صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ یونانی پیتھی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی ضرورت ہے کیوں کہ کسی بھی فائدہ مند چیز کو اپنے آپ تک محدود رکھنا ظلم ہے۔انہوں نے تاہم یہ بھی کہا کہ یونانی پیتھی اسی



وقت دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے جب اس کو معیاری بنانے کے تمام پیمانے پورے کیے جائیں۔
حکومت ہند کے محکمہ آیوش میں ایڈوائزر ڈاکٹر راج کے منچندا نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا کے 82ملکوں میں یونانی طریقہ علاج کو اپنایا جارہا ہے۔ایسے تمام ممالک میں یونانی پریکٹیشنر کی ضرورت ہے لہذا طب یونانی کے طلبہ کو اس سسٹم میں مہارت حاصل کرنی چاہئے۔
اس موقع پر اردو اکیڈمی دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول، حکومت ہند کے ایڈوائزر یونانی ڈاکٹر محمد طاہر، حکیم سراج الدین (میرٹھ)‘ آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج قرول باغ کے پرنسپل پروفیسر محمد ادریس، ڈاکٹر ابو رضوان جمشید پور، مولانا محمد رحمانی،ڈاکٹر محسن دہلوی نے بھی اظہار خیال کیا جب کہ حکیم سید احمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.