: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال وزیر انا پور نادیوی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ پر دھان منتری ماتر و وندن یوجنا کے تحت حاملہ خواتین کو آسانی سے غذائیت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پورے عمل کو پیپر لیس بنایا
جارہا ہے محترمہ انا پور نادیوی نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آشا کار کنوں اور آنگن واڑی کارکنوں کے ذریعے ایک نئے انداز میں پرو گرام چلائے جارہے ہیں تاکہ حاملہ خواتین کو غذائیت ، مالی مدد اور مزدوری سے وابستہ خواتین کو اجرت وغیرہ فراہم کی جا سکے۔