حیدرآباد،18ستمبر(اعتماد) حیدرآباد میں ملیریا، ٹائیفائیڈ اور ڈینگو کے کیسوں میں اضافہ کے سبب اے آئی ایم ائی ایم کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اویسی گروپ آف ہاسپٹلس کے اشتراک سے حیدرآباد کے کئی علاقوں میں فری ہیلتھ کیمپ کاانعقاد کیا-
اسمبلی حلقہ یاقوت پورہ میں جی ایچ ایم سی میئر بی موہن کے
ساتھ ایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا-
جہاں تشخیص اور دوائیں فری دی جارہی ہے- اگلا ہیلتھ کیمپ 20 ستمبر کو ٹولی چوکی میں واقع ایم ایف گارڈن میں منعقد ہے- اور 23ستمبر کو کے ایچ کے فنکشن ہال صابر نگر، آصف نگر نامپہلی اسمبلی حلقے میں منعقد ہے- اسی طرح 25 ستمبر کو خلوت گراؤنڈ میں منعقد ہوگا-