نئی دہلی،4جولائی (یواین آئی) تمل ناڈو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4329 کیسز سامنے آنے کے بعد اس ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد اب ایک لاکھ کے ہندسہ کو پار کرچکی ہے ، اور یہ اب مہاراشٹر کے بعد دوسری ریاست ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ
ہے۔
ریاست مہاراشٹرجو کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے میں 192990 افراد متاثر ہوئے اور 8376 افراد ہلاک اور 8376 افراد اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔ دوسری طرف تمل ناڈو میں آج متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کوعبور کرچکی ہے ، یہاں اب متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ2756 ہوگئی ہے اور 1358 افراد ہلاک ۔