نئی دہلی،7 مئی (یواین آئی)بھاگ دوڑ اور طرز زندگی میں ہورہی تبدیلیوں کی وجہ سے قریب 90 فیصد نئی ماؤں کی نیند پوری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے تھکی تھکی اور چڑچڑا پن محسوس کرنے لگی ہیں۔
اس بارماؤں کے عالمی کے دن (انٹر نیشنل مدرس ڈے)کے موقع پرسینچوری میٹرس نے نئی ماؤں کے لئے گہری
نیند کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے مامس پریسو کے ساتھ ایک سروے کیا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ سروے دہلی،ممبئی ،بینگلورو اور حیدرآباد جیسے چار اہم شہروں میں کیا گیا ہے۔
اس میں شامل خواتین میں سے 90 فیصد نے بتایا کہ وہ دن ختم ہوتے ہوتے تھکی ہاری اور چڑچڑا پن محسوس کرنے لگتی ہیں۔