the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) ملک میں زچگی کے دوران ماؤں کی شرح اموات ( میٹرنل مورٹیلٹی ریٹ) میں 8.8 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔
رجسٹرار جنرل آف انڈیا کی طرف سے پیر کو یہاں جاری ایک خصوصی بلیٹن میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان پائیدار ترقی کے (ایس ڈی جی ) ہدف کو پورا کرنے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ملک میں زچگی کی دوران ماؤں کی شرح اموات 113 سے کم ہو کر 103 ہو گئی ہے ۔ اس میں 8.8 فیصد کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد سال 2014 سے 2016 میں 130 تھی، جو سال 2015 سے 2017



میں کم ہو کر 122 ، سال 2016 سے 2018 میں کم ہو کر 113 اور سنہ 2017 سے 2019 میں کم ہو کر 103 رہ گئی ہے ۔
اس میں مسلسل گراوٹ سے ہندوستان 2020 تک 100 فی لاکھ لائو برتھ کی قومی صحت پالیسی (این پی ایچ) کے ہدف کو حاصل کرنے اور یقینی طور پر 2030 تک 70 فی لاکھ لائیوبرتھ کےایس ڈی جی ہدف کو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ایس ڈی جی حاصل کرنے والی ریاستوں کی تعداد اب پانچ سے بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔ ان ریاستوں میں کیرالہ، مہاراشٹر، تلنگانہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گجرات، کرناٹک اور ہریانہ کو شامل کیا گیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.