ایچ سی ایل ٹیک گرانٹ پین انڈیا سمپوزیم دہلی میں اختتام پذیر
نئی دہلی، جولائی(یو این آئی) رواں سال کے سمپوزیم نے نچلی سطح پر مختلف تنظیموں اورفریقوں کے درمیان انتہائی ضروری بات چیت اور علم کے اشتراک کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
فراہم کیا ہے حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی ہندوستان میں ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین
مسائل پر بات کرنے کے لیے این جی اوز کے جوش و جذبے سے ہم یہ جان کر بہت پر جوش ہیں کہ یہ این جی اوز ہمارے لیے کتنی معاون ثابت ہو سکتی ہیں اور سمپوزیم میں ایچ سی ایل ٹیک گرانٹ کے حوالے سے ان کے خیالات جان کر ہم بے حد مسرور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ندھی پندھیر ، سینئر نائب صدر ، گلوبل سی ایس آر ایچ سی ایل ٹیک اور ڈائر کٹر ایچ سی ایل فاونڈیشن نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔