the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
برطانیہ/18مئی(ایجنسی)برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ فِشار خون میں کمی ، ذیابیطس کے مرض سے تحفظ اور رات کے وقت کھانوں کی خواہش پر کنٹرول چاہتے ہیں تو اس کے لیے رمضان سے ہٹ کر بقیہ دنوں میں 18 گھنٹے کا روزہ رکھا جا سکتا ہے .. یا پھر آپ کھانا تناول کرنے کا تمام تر سلسلہ سہ پہر 3 بجے سے پہلے تک مکمل کر لیں۔ اخبار کے مطابق کھانے پینے کو سویرے چھوڑ دینے سے زائد وزن کا شکار مردوں کو وزن کم کرنے اور اپنی عمومی صحت بہتر بنانے میں مدد ملی۔

برمنگھم کی University of Alabama میں ہونے والے تحقیقی مطالعے میں غیر مسلسل روزے کو جانچا گیا جوearly time-restricted feeding (eTRF) کے نام سے معروف ہے۔

محققین کی ٹیم کا مقصد غذائی نظام کی اس مضبوطی کے سبب کا تعین تھا جو



روزے پر انحصار کرتا ہے۔ خواہ یہ کم حراروں کے استعمال یا پھر کھانے پینے کو سویرے چھوڑ دینے کی صورت میں ہو۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ کھانے پینے کو چھوڑ دینے کا وقت اس غذائی نظام کی جادوئی کنجی ہے۔


ایک تندرست انسان کے اندر cortisol (دباؤ کا ہارمون) کی سطح صبح آٹھ بجے اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ لہذا نظریاتی طور پر اس وقت ہمیں بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے تا کہ ہم بیدار ہو سکیں۔ اگلے روز صبح تین بجے یہ ہارمون اپنی کم ترین سطح پر ہوتا ہے اور پھر پانچ گھنٹوں کے بعد دوبارہ اپنے نقطہ عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

مثالی طور پر چوٹی کی سطح کا یہ وقت صبح آٹھ بجے گھڑی کے الارم یا پھر دُھوپ کا سامنا کرنے کی وجہ سے حاص ہو جاتا ہے۔ ایسا ہو جانے پر گردوں کے قریب واقع ایڈرینال گلینڈز اور دماغ adrenalin کا اخراج شروع کر دیتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.